وائٹ ہاؤس آمد کے پہلے ہی دن یہ کام کردوں گا،ٹرمپ کے اعلان نے ہلچل مچادی

22  ‬‮نومبر‬‮  2016

واشنگٹن (آئی این پی )وائٹ ہاؤس آمد کے پہلے ہی دن یہ کام کردوں گا،ٹرمپ کے اعلان نے ہلچل مچادی،نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی آمد کے پہلے دن ہی امریکہ بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت چھوڑ دے گا،امریکہ میں توانائی کی پیداوار پر عائد پابندیاں ختم ،سائبر حملوں کو روکنے کے لیے جہازوں سے مدد لی جائے گی،

حکومت چھوڑنے والوں پر پانچ سالہ پابندی لگائی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں حکومتی ایجنڈا پیش کر دیا ہے جس میں انہو نے کہا ہے وئٹ ہاؤس میں آمد کے پہلے دن صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا کام بحرالکاہل کی 12 ریاستوں کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ کے معاہدے کو منسوخ کرنا ہو گا۔ ۔ اس کی بنیاد اس بات پر ہے کہ امریکہ سب سے پہلے ہوگا۔انھوں نے جن چھ امور کو پہلے دن کرنے کا اعلان کیا وہ کچھ یوں تھے۔ٹی پی پی کو چھوڑنے کا نوٹس جاری کرنا۔امریکہ میں توانائی کی پیداوار پر عائد پابندیاں ختم کرنا۔ کاروبار کے لیے موجود قواعد و ضوابط کو کم کرنا۔

سائبر حملوں کو روکنے کے لیے جہازوں سے مدد لی جائے۔ویزہ امور کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس سے کسی امریکی شہری کو نوکری کے حصول میں مشکلات تو نہیں ہو رہی۔ حکومت چھوڑنے والوں پر پانچ سالہ پابندی لگائی جائے گی۔خیال رہے کہ12ممالک گذشتہ برس طے پانے والے اس عالمی تجارتی معاہدے میں شامل ہیں اور یہ ممالک دنیا کی 40 فیصد تجارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ٹی پی پی میں شامل ممالک میں آسٹریلیا، ملائیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔اس معاہدے کا مقصد معاشی تعلقات کو فروغ دینا اور پیداوار کو بڑھانا تھا تاہم اس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس پر خفیہ طریقے سے مذاکرات ہوئے اور یہ بڑی کمپنیوں کو فائدہ دیتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…