بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا بحران شدت اختیار کر گیا‘ پہلی ہلاکت کی خبرسامنے آگئی

22  ‬‮نومبر‬‮  2016

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،اے ٹی ایم مشینیں غیر فعال ،بینکوں کے باہر عوام کا ہجوم ، طویل قطاریں لگ گئیں،ہسپتال کا پرانی کرنسی قبول کرنے سے انکار کی وجہ سے معصوم بچی بروقت علاج نہ ہونے پر انتقال کر گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی حکومت کی طرف سے کرنسی نوٹوں پر پابندی کے ذریعے کرپشن پر قابو پانے کی مہم سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اے ٹی ایم مشینیں غیر فعال ،بینکوں کے باہر عوام کا ہجوم ،

طویل قطاریں لگ گئی ہیں،لوگ سردی کے باوجود ساری ساری رات بینکوں کے سامنے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں،مسلسل استعمال کی وجہ سے اے ٹی ایم مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اورجہاں رقم موجود ہے وہاں عوام کی طویل قطاریں ہیں ۔ بینکوں میںبھی صرف متعلقہ صارفین کو ہی 500اور 1000روپئے کی پرانی کرنسی تبدیل کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس سے

عام آدمی کی مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا ۔ یہی نہیں بلکہ حکومت نے تبادلہ کی حد کو 4500سے کم کرکے 2000روپے کردیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی شہر پونے میں ایک شیرخوار لڑکی کی اس وقت موت واقع ہوگئی جب ہسپتال والوں نے پرانی کرنسی قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اس شیر خوار کو قلب کی سرجری کیلئے لایا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…