اب یورپی یونین کے ممالک جانا ہے تو یہ سب کچھ کرنا ہی پڑے گا،نئے نظام کے نفاذ کی تیاریاں مکمل

18  ‬‮نومبر‬‮  2016

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر یورپی یونین ویزا فری غیر ملکیوں پر سختی کے ارادے پر عملدرآمد کا اعلان کردیتا ہے، تو یورپ کا رخ کرنے والے لاکھوں سیاحوں اور کاروباری افراد کو اپنی آمد سے قبل 5 یورو (5.35 ڈالر) صرف کرکے آن لائن سیکیورٹی جانچ کروانا ہو گی۔برطانوی خبر رساں ادارے’’ رائٹرز‘‘ کے مطابق یورپی کمیشن کے اعلیٰ افسر کی جانب سے پیش کردہ اس سسٹم کے تحت غیر ملکیوں کی شناختی دستاویزات اور رہائشی تفصیلات کی یورپی یونین کی مختلف سیکیورٹی اور کرائم ڈیٹا بیس میں جانچ پڑتال کی جائے گی۔

فرانس اور بیلجیئم میں داعش کے حملوں اور مہاجرین و پناہ گزینوں کی یونان آمد کے بعد سے یورپی یونین کے اعلیٰ افسران کڑی جانچ پڑتال کی توقع رکھتے ہیں تاکہ پرتشدد جہادی، جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی مہاجرین ان کی سرحدوں میں داخل نہ ہوسکیں۔یورپین ٹریول انفارمیشن اینڈ اتھارائزیشن سسٹم (ای ٹی آئی اے ایس) کے نام کا یہ منصوبہ یورپ کے دو اہم پڑوسی ممالک ترکی اور یوکرائن میں بنا ویزا سفری سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور غیر یورپی ریاستوں جیسے کہ البانیہ اور سربیا سے آنے والے لوگوں پر بھی اس کا اطلاق ہوسکے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…