’’برھان شہید بمقابلہ مودی ‘‘ مقبوضہ کشمیر میں ایسا کام ہو گیا جس کا بھارت سرکار نے سوچا بھی نہیں ہوگا 

15  ‬‮نومبر‬‮  2016

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں رواں سال 8جولائی کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈربرہان وانی کی مقبولیت دنیائے کھیل میں بھی پہنچ گئی ہے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے موقر اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چند گمنام ڈیولپرز نے وادی کشمیرمیں’ برہان بمقابلہ مودی‘نام کا اینڈروئڈ موبائل گیم تیار کیا ہے ۔ گیم میں وانی یعنی یوزرآزادی حاصل کرنے کی خاطرپوئنٹ جیتنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح نظر آنے والے کرداروں کا خاتمہ کررہا ہے اور ان پر فائر ، کک اور پنچ ماررہا ہے جبکہ گیم کے دوران آزادی کے نغمے بھی بج رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کھیل کی وجہ سے نوجوانوں میں غصہ مزید بڑھ گیا ہے۔ اخبار نے ایک سینئر پولیس افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس کا نوٹس لیا ہے اور وہ جنوبی کشمیر میں ایک شخص کے قریب پہنچ گئی ہے۔ تاہم گیم کھیلنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گیم اپنے دوستوں سے لیا ہے جس کے لیے انٹرنیٹ سے مربوط ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…