مودی کی لاتوں اورمکوں سے دھلائی،بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کی تلاش شروع کردی

13  ‬‮نومبر‬‮  2016

نئی دہلی/سرینگر ( آئی این پی ) کشمیری نوجوانوں نے ’’برہان بمقابلہ مودی‘‘ کے نام سے ویڈیو گیم تیار کر لی جسے مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کھیلنے میں مصروف ہے ، گیم میں پلیئر وانی کے کردار کو کھیلتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشابہت والے کردار کو لاتوں ،مکوں اورفائرنگ کا نشانہ بناتا ہے اور اگلے لیول میں جانے کیلئے پوائنٹ حاصل کرتا ہے،

بھارتیسیکورٹی فورسز اور پولیس نے گیم تیار کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی ۔بھارتی اخبار’’ انٹرنیشنل بزنس ٹائمز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج کل کشمیری نوجوان موبائل فون پر’’ برہانبمقابلہ مودی ‘‘کے نام سے بنائی گئی ایک گیم کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ گیم کھیلنے والا برہان وانی کے کردار کے طور پر گیم جیتنے اور اگلے لیول میں جانے کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مشابہت والے کردار پر گولیاں برساتا ہے اور مکوں سے حملہ کرتا ہے ۔

ویڈیو گیم کے بیک گراؤنڈ میں آزادی کے ترانے والی آڈیو سنائی دیتی ہے ۔ سائبر سیل کے ایک سینئر پولیس افسر نے تصدیق کی ہے کہ وہ ویڈیو گیم کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔ گیم گوگل پلے سٹور پر موجود نہیں ہے ۔ویڈیو گیم کو ایک ایپلی کیشن کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی کوبھارتی سیکورٹی فورسز نے 8جولائی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جس کے بعد وادی میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور بھارتی فوج نے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے شروع کردیئے جسکے نتیجے میں ابتک 100سے زائد کشمیری شہید اورہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…