پاکستان کیخلاف ٹرمپ اورمودی اب کیا کرنیوالے ہیں؟ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر شلبھ کمار نے خطرناک دعویٰ کردیا

10  ‬‮نومبر‬‮  2016

واشنگٹن(آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ریپبلکن ہندو کولیشن کے صدر شلبھ کمار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مستقبل میں پکے دوست ہوں گے۔برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے نریندر مودی کے حوالے سے متوقع رویے سے متعلق سوال کے جواب میں شلبھ کمار نے کہا کہ وہ دونوں آپس میں پکے دوست ہوں گے، ناصرف دونوں ممالک گہرے دوست ہوں گے بلکہ دونوں حضرات بھی پکے دوست ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ میرے ذریعے نریندر مودی کو جانتے ہیں اور وہ ان سے متعلق مزید جاننے کی آرزو رکھتے ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے حوالے سے شلبھ کمار کا کہنا تھا کہ

وہ پہلے سے ہی سرحد پار سے دہشت گردی سے متعلق بات کر رہے ہیں اور اس بات کو تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی پھیلا رہا ہے، جبکہ وہ ایسا کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس چیز کی میں توقع کر رہا ہوں وہ یہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی کے سرجیکل اسٹرائیکس کے حکم کی حمایت کا بھرپور اظہار کریں گے، انتہا پسند اسلام کے خلاف جنگ بہتر طریقے سے لڑی جائے گی، جس میں نومنتخب امریکی صدر کو بھارت کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

بھارتی تارک وطن تاجر شلبھ کمار نے، صدارتی انتخاب کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارتی نژاد امریکیوں تک رسائی اور ان کی حمایت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والے شلبھ کمار 1969 میں بھارت سے ہجرت کرکے امریکا آئے تھے، جہاں انہوں نے گزشتہ سال سیاسی دلچسپی رکھنے والے گروپ ریپبلکن ہندو کولیشن تشکیل دیا تھا۔یاد رہے کہ 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دی اور امریکا کے 45ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…