منتخب ہوگئے اب یہ کام بھی کردیں۔۔۔۔! پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’وعدہ‘‘یادکروادیا

10  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش یاد دلاتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں ہی سے ممکن ہے ٗبھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو سپانسر کرتا ہے ٗچھ بھارتی ایجنٹ واپس جا چکے ہیں ٗ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ڈوزئیروقت آنے پر پیش کریں گے ٗپاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری ہے ٗ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کے دور ان ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد یتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا ان کا بیان یاد دلادیا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی اور ہم نے

ان کی اس پیشکش پر ان کا خیر مقدم بھی کیا تھا۔نفیس زکریا نے بریفنگ کے دوران کشمیریوں کی قربانیوں کا ذکر کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ٗ سب سے افسوس ناک 16 برس کے قیصر کو زہر دیا جانا ہے ٗ قیصر کے جنازے پر بھی بھارت نے بربریت کا مظاہرہ کیا اورہم علی گیلانی، یاسین ملک اور عمر فاروق کی ملاقات کی حمایت کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں ہی سے ممکن ہے، مسئلہ کشمیر برطانوی نو آبادیاتی حکمرانی کی باقیات ہے ٗ برطانوی وزیر اعظم کے دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیرکا ذکر نہ کرنے پر احتجاج کیا،

مقبوضہ کشمیر پربیانات کا مقصد بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔امریکہ میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ امریکی صدارتی انتخابات کو دنیا بھرمیں دیکھا گیا، امریکہ میں سیاسی تبدیلی پہلی مرتبہ نہیں آرہی یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری ہے اور ہم تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔بھارتی سفارتی اہلکاروں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے کہاکہ ایجنٹس کے روپ میں بھارتی سفارتی اہلکاروں میں سے6 جا چکے ہیں اور بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو سپانسر کرتا ہے، گزشتہ ماہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے آٹھ افراد کو ہلاک کیا گیا ٗ واقعہ سے ظاہر ہے کہ حقانی نیٹ ورک اب کہاں موجود ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا سانحہ ممبئی حملے سے پہلے کا ہے، بھارت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی کوئی معلومات شئیر نہیں کی، بھارت میں کرپشن، انڈ رورلڈ اورجعلی کرنسی کی گردش کی رپورٹس دیکھی ہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے مالی وسائل استعمال کررہا ہے، بلوچستان کے معاملے پر کل بھوشن کا اعترافی بیان موجود ہے پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ڈوزئیروقت آنے پر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی حالت باعث تشویش ہے، بھارت میں جعلی مقابلوں میں عوام کو ماراجاتا ہے اور 2009 میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبریں واضح ثبوت ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…