ایران کا رواں سال میں دوسری بار ’’ بھاری پانی ‘‘ کی مقررہ حد سے تجاوز ۔۔ بھاری پانی کہاں استعمال کیا جاتا ہے ؟ عالمی ادارے کا دھماکہ خیز انکشاف

10  ‬‮نومبر‬‮  2016

نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جوہری توانائی ( آئی اے ای اے)نے کہا ہے کہ ایران نے رواں سال دوسری باربھاری پانی کی مقررہ حد سے تجاوزکیا ہے ، اس حد پر چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے پر معاہدے میں اتفاق کیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ریپبلکن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخاب جیتنے کے ایک دن بعد جاری ہونے والی رپورٹ میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی اے ای اے) نے کہا کہ جنوری کو جوہری معاہدے طے پانے کے بعد تہران نے ایک بار پھر بھاری پانی کی 130 میٹرک ٹن کی حد کو پار کیا ہے۔بھاری پانی ان ری ایکٹروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو ایک قابل ذکر مقدار میں پلوٹونیم پیدا کر سکتے ہیں جو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے درکار نہایت اہم مواد ہوتا ہے۔جوہری توانائی کے نگران عالمی ادارے نے کہا کہ تہران نے اس مواد کی 130.1 ٹن مقدار کو مبینہ طور پر اسٹاک کیا ہے جو ایران کے اراک جیسی مکمل نا ہونے والی (جوہری) تنصیبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران زائد بھاری پانی کو برآمد کرنے کے لیے اقدام کر رہا ہے۔ٹونر نے کہا کہ یہ بات مد نظر رکھنی ضروری ہے کہ ایران نے اس کو چھپانے کی نا تو کوشش کی ہے، اور نا ہی آئی اے ای اے سے چھپانے کی کوشش کی ہے جو کچھ یہ کر رہا ہے۔ جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کے نگران ادارے نے منگل کو اس زائد مواد کی تصدیق آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو کی طرف سے ایران کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اس بارے میں “تحفظات کے اظہار” کے ایک ہفتے بعد کی ہے۔جب ایران نے فروری میں بھاری پانی کی 130.9 میٹرک ٹن کی حد پار کی تو عالمی طاقتوں امریکہ، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے زیادہ تنقید نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…