امریکی صدارتی انتخابات پر تاریخ میں پہلی بار کتنے ارب کابڑا جواء لگا تھا؟ دھماکے دار خبر

9  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی انتخاب میں کون جیتے گا؟ سٹے بازوں نے کروڑوں ڈالرسٹہ پر لگا یا جبکہ عالمی سٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کار بھی محتاط ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر میں سٹے باز بھی اندازے لگا رہے ہیں اور کروڑوں ڈالرز کی شرطیں لگائی گئیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک امریکہ صدارتی انتخابات پر لگائے گئے سٹے کا حجم تیرہ کروڑ ڈالر جا پہنچا ہے جو کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر لگائی جانے والی شرط کے بعد سب سے بڑا سٹہ ہے۔بیٹنگ ویب سائٹس کے مطابق ٹرمپ کے مقابلے ہلیری کے صدر بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے پولز میں بھی ہیلری کو ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔ عوامی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب امریکہ کی تاریخ میں موجودہ صدارتی انتخابات انتہائی تلخ ماحول میں منعقد ہوئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان انتخابات میں ووٹروں کی طویل ترین قطاریں دکھائی دیں۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے حامیوں نے کئی حلقوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے خلاف ووٹروں کو ہراساں اور مرعوب کرنے کے الزامات میں مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹروں کے درمیان کئی شہروں میں جھگڑے بھی ہوئے۔ 2 خواتین کو نیویارک کے ایک پولیس سٹیشن کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…