شمالی کوریا کی اشتعال انگیزیاں،امریکا میدان میں کود پڑا، کیا کرنے جارہا ہے؟ بڑا اعلان کردیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2016

سیؤل(آئی این پی )امریکہ نے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی روکنیکیلئے اجنوبی کوریا میں جدید ترین میزائلسسٹم نصب کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے اعلی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن چین اور روس کی جانب سے مزاحمت کے باوجود جنوبی کوریا میں آئندہ 10 ماہ کے اندر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا۔ کوریا میں امریکی فوجی کمانڈ کے سربراہ جنرل ونسنٹ بروکس کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واشنگٹن آئندہ 8 سے 10 ماہ میں سیؤل میں جدید ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ)میزائل سسٹم نصب کر رہا ہے جو گوام میں نصب میزائل سسٹم سے بھی بڑا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے حال ہی میں شمالی کوریا سے مقابلے کے لئے اپنے جوہری اثاثے رکھنے کے حوالے سے بیان سے ایشین پیسیفک خطے کی صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کی جانب سے میزائل سسٹم کے صحت پر مضر اثرات کے خلاف احتجاج کے باعث دو ماہ قبل تھاڈ میزائل کے مقام کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شمالی کوریا کی جانب سے جنوری میں چوتھے جوہری میزائل تجرے کے بعد امریکا اور جنوبی کوریا نے سیؤل میں ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) سسٹم نصب کرنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کی پنانگ یانگ نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جب کہ اس معاہدے کے بعد چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بھی تنا پیدا ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…