’’پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی ‘‘ معاملات حل کرانے کیلئے ایک ایسا ثالث سا منے آگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

19  اکتوبر‬‮  2016

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے تو وہ پاکستان اور ہندوستان کے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیں گے کیوں کہ تنازعات کی وجہ سے خطے میں کشیدگی ہے۔تاہم اوباما انتظامیہ کی طرح ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واضح کیا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی اسی وقت کریں گے جب دونوں ملک انہیں ایسا کرنے کے لیے کہیں گے۔امریکی ریاست نیوجرسی میں بھارتی کمیونٹی سے ملاقات میں ری پبلکن امیدوار نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو امریکا اور بھارت ’پکے دوست‘ بن جائیں گے اور ان کا مستقبل انتہائی تابناک ہوگا۔بعد ازاں اخبار ہندوستان ٹائمز کو دیے جانے والے اپنے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ ماحول دیکھنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ معاملہ بہت گرم ہے، اگر دونوں ملک دوستانہ ماحول میں ساتھ رہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا اور مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں‘۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کا بھی تذکرہ کیا جہاں 8 جولائی سے اب تک بھارتی سیکیورٹی فورسز 100 سے زائد کشمیری مظاہرین کو ہلاک کرچکی ہے جبکہ اْڑی حملے کے تناظر میں بھی بات کی جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت مسلح تصادم کے قریب آگئے تھے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ ’اگر ضروری ہوا تو میں ضرور اپنا کردار ادا کروں گا، اگر ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کا جذبہ پیدا کرسکیں تو یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہوگی‘۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنوبی ایشیا کی جوہری طاقت کے حامل دو ریاستوں کے درمیان کشیدگی میں کمی ایک بڑی کامیابی ہوگی اور اگر وہ چاہتے ہیں کہ میں ایسا کروں تو میں بطور ثالث کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…