چین کے مشتعل ہونے کا خطرہ،مودی نے پاکستان کی برائی کیسے کی؟حیرت انگیز صورتحال

16  اکتوبر‬‮  2016

گوا (این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر ایک مرتبہ پھر اسے دہشت گردی کا ‘مخرج قرار دیا ہے اور کہا ہے بھارت کا یہ ہمسایہ دہشت گردوں کی ذہنیت کو فروغ دے رہا ہے۔اتوار کو ساحلی شہرگوا میں ابھرتے ہوئے معاشی ممالک کی تنظیم برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ملک صرف دہشت گردوں کو پناہ ہی نہیں دیتا بلکہ ایک ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔’ انھوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں اقتصادی خوشحالی کے لیے سب سے بڑا اور براہ راست خطرہ دہشت گردی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اس کا مدرشپ (مخرج) بھارت کے پڑوس میں واقع ایک ملک ہے۔نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر مزید کہا کہدنیا بھر میں دہشت گردی کے ماڈیول اس ملک سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘دہشت گردی کے خلاف برکس کو مل کر آواز اٹھانے اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹس کے ذریعے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ہمسایہ ملک جس ذہنیت کو فروغ دیتا ہے اسی ذہنیت کے تحت سیاسی مقاصد کیلئے دہشت گردی کے استعمال کا جواز پیش کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس ذہنیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور برکس ممالک کو متحد ہو کر کارروائی کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پہلے لگائے گئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی بغیر ثبوت کے الزام تراشی کرتا رہا ہے

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…