میں اگر کامیاب ہو گیا تو ۔۔ ۔ٹرمپ نے بھارت کے سامنے بڑی آفر رکھ دی

16  اکتوبر‬‮  2016

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوگئے تو بھارت کو ان کی صورت میں وائٹ ہاوس میں ایک سچا دوست ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھانا شروع کر دیں۔ ٹرمپ نے بھارتی نڑاد امریکیوں کے ووٹ بینک پر نظریں جما لیں۔۔ ری پبلکن امیدوار نے نیوجرسی میں بھارتی امریکیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں ان کی کامیابی کے بعد امریکہ اور بھارت پہلے سے بہتر ین دوست ثابت ہوں گے۔ٹرمپ نے نریندر مودی کی چاپلوسی کرتے ہوئے کہا کہ مودی بھارت کو ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں اور معاشی اصلاحات کی سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایسے ہی اقدامات کی امریکہ کو بھی ضرورت ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بڑی پارٹی کے صدارتی امیدوار نے ہندو کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ٹرمپ نے ہندووں اور بھارت کا بڑا پرستار ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔ موصوف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارتی کردار کے قصیدے بھی پڑھے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر بنے تو امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت کے شانہ بشانہ ہو گا اور بھارت سے فوجی تعاون مزید بڑھائیں گے۔ اس موقع پر ری پبلکن ہندو اتحاد کے سربراہ نے امریکی ہندو کمیونٹی سے اپیل کی وہ ٹرمپ کو ووٹ دیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…