پابندی کے خاتمے کا مطالبہ ، امریکہ نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

15  اکتوبر‬‮  2016

واشنگٹن (آئی این پی)پابندی کے خاتمے کا مطالبہ ، امریکہ نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ،امریکہ نے کیوبا کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایڈوازرسوزین رائس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے کیوباکیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔سوزین رائس نے بتایاکہ نئی پالیسی میں وسیع تعلقات،تعاون اوردونوں ملکوں کیلیے مواقع موجودہیں۔سوزین رائس کا کہناہے کہ نئی پالیسی کے تحت امریکہ سے کیوبا کو محدود برآمدات اور امریکی فرمزکوکیوبا میں انسانی بنیادوں پرانفراسٹرکچرکی تعمیر کی اجازت ہوگی۔نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرنے امریکی کانگریس سے کیوباپرسے پابندی کے خاتمے کامطالبہ بھی کیا۔ان کاکہناتھاکہ کیوباکیساتھ تجارتی تعلقات کوختم کرنا امریکہ کے حق میں نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ امریکہ نے کیوبا میں 1961 کے انقلاب کے بعد کیمونسٹ رہنما فیدل کاسترو کے اقتدار میں آنے کے بعد سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے اور اس پر تجارتی پابندیاں عائد کر دی تھیںاورنئی پالیسی میں وسیع تعلقات،تعاون اوردونوں ملکوں کیلئے مواقع موجودہیں، امریکہ سے کیوبا کو محدود برآمدات اور امریکی فرمزکوکیوبا میں انسانی بنیادوں پرانفراسٹرکچرکی تعمیر کی اجازت ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی کے تحت امریکہ سے کیوبا کو محدود برآمدات اور امریکی فرمزکوکیوبا میں انسانی بنیادوں پرانفراسٹرکچرکی تعمیر کی اجازت ہوگی۔نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرنے امریکی کانگریس سے کیوباپرسے پابندی کے خاتمے کامطالبہ بھی کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات 50 برس سے زائد عرصے کے بعد باضابطہ طور پر دوبارہ بحال ہو گئے تھے۔ امریکی صدر براک اوباما نے گزشتہ سال دسمبر میں دونوں ممالک میں تعلقات بہتر بنانے کا تاریخی اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ صدراوباما کی کیوبا کیساتھ تعلقات بحالی کی پالیسی کوامریکہ میں شدید تنقید کا سامنا ہے،صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن براک اوباماکی پالیسی کاتسلسل چاہتی ہیں جبکہ ڈونلڈٹرمپ نے صدرمنتخب ہونے کی صورت میں پالیسی میں ردوبدل کاعندیہ دیاہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…