اہم ملک کے صدر امریکا میں پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے,اعلی حکام سر پکڑ کر بیٹھے گئے

11  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اہم ملک کے صدر امریکا میں پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے,اعلی حکام سر پکڑ کر بیٹھے، ببراعظم افریقا کے ملک جمہوریہ مالاوی کے صدر گذشتہ ماہ سے امریکا میں پراسرار طور پر لاپتا ہیں۔ صدر کے بارے میں مصدقہ اطلاعات نہ ہونے کے باعث مالاوی میں عوامی سطح پر کئی طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ۔ سوشل میڈیا پر ان کی خرابی صحت کی قیاس آرائیاں بھی پھیل رہی ہیں تاہم مالاوی حکومت کی طرف سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر صدر پیٹر موتھا ریکا کے بارے میں پھیلنے والی قیاس آرائیوں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ عرب میڈیا کے مطابق جمہوریہ مالاوی کے صدر پیٹر موتھریکا 25 ستمبر کو نیویارک میں جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے لیے امریکا پہنچے تھے جس کے بعد وہ پراسرار طور پرغائب ہیں۔ 76 سالہ موتھریکا نے سنہ 2014ء4 میں اقتدار سنھبالا تھا۔امریکی جریدہ ’فارن پالیسی‘ کے مطابق مالاوی صدر کی پراسرار گمشدگی کے بارے میں مالاوی عوام میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اور صدر کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرئیاں کی جا رہی ہیں۔ دارالحکومت لیلونگوی میں صدر کی عدم موجودگی کے باعث حکومتی حلقے بھی پراسرار خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی قیاس آرائیوں میں کہا جا رہا ہے کہ صدر ایک خطرناک مرض کا شکار ہیں اور وہ امریکا میں اس وقت زیرعلاج ہیں۔ تاہم سرکاری سطح پر اس طرح کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔جبکہ کہ صدر کے بارے میں یہ اطلاعات مو صول نہ ہونے کے باعث مالاوی میں عوامی سطح پر کئی طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، حکومت کے ایک وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر مکمل طور پر تندرست ہیں اور ان کی خرابی صحت اور بیماری کے بارے میں تمام خبریں قطعا بے بنیاد ہیں۔
واشنگٹن میں قائم مالاوی سفارت خانے نے بھی صدر کی گم شدگی کے بارے میں اطلاعات کی تردید کی ہے۔ تاہم انہیں گذشتہ پندرہ دنوں سے منظرعام پر دیکھا نہیں گیا ہے اور نہ ہی ان کے بارے میں معلوم ہے کہ وہ کہاں اس کس حال میں ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…