ناراض کسان کا انوکھا اقدام ۔۔۔ کلنٹن اور ٹرمپ کی مصنوعی ڈمی بنا کر اس کے ساتھ کیا کام کیا ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

11  اکتوبر‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے شمال مشرق میں واقع ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک قصبے ایش لینڈ میں ایک کسان نے اپنے فارم میں موجود بیت الخلا کو آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ بوتھ میں بدل ڈالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے انتخابی سیزن میں جاری واقعات سے نالاں کسان کرس اووینز امیدواروں کے درمیان اس اعصابی جنگ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہیں۔فارم میں فرضی پولنگ بوتھ کے باہر ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مصنوعی ڈمی بنا کر رکھی گئی ہیں اور ڈرامائی منظر میں ان کو بیت الخلا کے استعمال کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ بیت الخلا کا دروازہ کھلا رکھا گیا ہے اور بعض پلے کارڈز پر تحریر ہے کہ صرف 16 برس سے زیادہ عمر کے افراد ووٹ ڈال سکتے ہیں جب کہ دو عدد کموڈ پر تیر کا نشان لگا کر ہدایت دی گئی ہے کہ اپنا ووٹ اس کے اندر ڈالیے۔اووینز کے مطابق اس نے پہلے سے سیکڑوں ووٹنگ کارڈ جمع کر لیے ہیں جن کو ڈال کر وہ طے کرے گا کہ ٹرمپ یا ہیلری میں سے کون جیتا ؟ اووینز نے واضح کیا کہ وہ ووٹنگ میں جلدی نہیں کرے گااور اس کو 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے ساتھ ہی عمل میں لایا جائے گا تاکہ نتیجے کو دیکھا جا سکے۔ اووینز کا کہنا تھا کہ یہ سب محض لطف اندوزی کا سامان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…