پاکستان نے ہمارے ملک کے خلاف غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے ،ہمسایہ اسلامی ملک کے اہم عہدیدارکی ہرزہ سرائی

9  اکتوبر‬‮  2016

کابل (آئی این پی)افغان سینیٹ کے چیئرمین فضل الحادی مسلمیار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے جسے روکنے کیلئے افغان سیکورٹی فورسز کوششیں کررہی ہیں،ملک ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ،سازشوں کے مقابلے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔افغان میڈیا کے مطابق چیئرمین سینیٹ فضل الحادی مسلمیارکا کہنا ہے کہ ملک ایک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ،سازشوں کے مقابلے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے ۔ہم نے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کے ساتھ کھڑی ہو اور افغانستان میں عدم تحفظ کو پھیلانے سے روکے۔ فضل الحادی مسلمیار نے الزام لگایا کہ پاکستان نے اپنے حامیوں کے تعاون سے افغانستان کے خلاف ایک غیر اعلانیہ جنگ شروع کررکھی ہے ۔لیکن افغان سیکورٹی فورسز اسلام آباد کو اسکے اہداف تک پہنچنے سے روکنے کیلئے کوششیں کررہی ہیں۔

افغان نیشنل آرمی اور اتحادی افواج نے افغان صوبہ پکتیکا کے علاقہ اورگون میں ایک کارروائی کے دران قاری اجمل کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔قاری اجمل حکومت پاکستان کو مطلوب تھااور 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ آپریشن کے دوران ناصیر وزیر کو دو ساتھیوں سمیت زندہ گرفتار کرلیا گیاہے۔واضح رہے کہ قاری اجمل لشکرجھنگوی پنجاب کا اہم کمانڈر تھا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم حملے کے بعد وزیرستان آکر تحریک طالبان حکیم اللہ گروپ میں شامل ہوگیا تھا اور ناصیر وزیر تحریک طالبان وزیرستان حکیم اللہ گروپ کا اہم کمانڈر ہے جس کو اورگون علاقہ سروبی میں آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں،پاکستان اور افغانستان نے دونوں حکومتوں کے درمیان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جبکہ وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے فیصلوں پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہیں ، افغان مہاجرین ہمارے بہن بھائی ہیں انکی باعزت وطن واپسی میں خصوصی دلچسپی ہے جبکہ افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی ، حال ہی میں افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…