بڑھتی موت بالاخر پہنچ گئی،امریکہ میں تباہی شروع

8  اکتوبر‬‮  2016

فلوریڈا(این این آئی)سمندری طوفان میتھیو شمالی امریکا کے ملک ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیٹی میں سمندری طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 877 تک پہنچ گئی جبکہ بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔میتھیو طوفان ہیٹی کے مغربی ساحلوں سے رواں ہفتے ٹکرایا تھا جس کے بعد اس نے کیوبا کے کچھ علاقوں کو نقصان پہنچایا تھا پھر یہ بہامس میں داخل ہوا اور اب یہ فلوریڈا سے ٹکراگیا۔فلوریڈا میں طوفان میتھیو کے پہنچتے ہی 120 میل فی گھنٹہ کے رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں تاہم یہاں تک پہنچتے پہنچتے طوفان کی شدت بہت کم ہوچکی تھی اور امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) نے اس کی شدت کرکے کیٹیگری 2کردیا تھا۔فلوریڈا میں طوفان کے نتیجے میں چار ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تاہم بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے جس کی وجہ سے تقریباً 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔اس کے علاوہ جارجیا اور جنوبی کیرولائنا میں بھی 3 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوئے۔فلوریڈا میں دو افراد درخت گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ٗ ایک معمر جوڑا طوفان سے بچنے کے لیے گیراج میں پناہ لیے ہوا تھا تاہم وہاں جنریٹر سے نکلنے والے زہریلی کاربن مونو آکسائیڈ گیس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔فلوریڈا میں طوفان کی آمد سے قبل ہی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی تھی اور 15 انچ تک بارش کی توقع کی جارہی تھی اور لوگوں کو پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی تھیں ٗبارشوں کے بعد فلوریڈا اور دیگر ریاستوں کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک بھی معطل ہوگیا۔امریکا صدر براک اوباما نے فلوریڈا کی 24 سے زیادہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے خطاب میں عوام سے اپیل کی کہ طوفان کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور لوگ حفاظتی نقطہ نظر سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔ہیٹی میں زیادہ جانی نقصان ان علاقوں میں ہوا جہاں کے باشندے ماہی گیری سے وابستہ تھے، طوفان سے ان علاقوں میں درخت گرنے، مختلف اشیا تیز ہوا میں اڑنے اور چھتیں گرنے سے ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان میں سیلابی پانی کے ساتھ مٹی شاہراہوں پر آ گئی جس سے ذرائع نقل و حرکت بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ نیوز سینٹر کے مطابق ہیٹی میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور ہیضے کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہنگامی طور پر 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…