امریکہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ۔۔۔ ہنگامی صورتحال

8  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وسطی امریکہ میں ہیٹی سے آنے والا طوفان ’میتھیو‘ تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا۔ طوفان کے باعث 2 افراد ہلاک ہوئے ،جبکہ نو لاکھ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔چوبیس لاکھ افراد کو احتیاط کی وارننگ جاری کردی گئی ۔طوفان کے باعث ہیٹی میں ہلاکتوں کی تعداد 842 ہوگئی۔کیٹگری 3درجے کا سمندری طوفان ایک سو بیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فلوریڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرایا۔تین لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بدھ سے ہفتے تک ساڑھے چار ہزار پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ادھر طوفان کے پیش نظر ریاست جارجیا کی دونوں بندرگاہیں بند کردی گئیں ہیں۔ فلوریڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا، جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری صدارتی مہم بھی طوفان کے پیش نظر عارضی طور پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ریاست میں اپنی صدارتی مہم فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس سے قبل میتھیو طوفان نے کیوبا، بہاماس اور ہیٹی میں تباہی مچائی ےھی۔ ہیٹی میں طوفان سے842 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ساڑھے تین لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…