اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والوں کاحق بات کرنے پر اپنے ہی وزیر اعلیٰ کیساتھ ایسا سلوک کہ دنیا ششدر رہ گئی !!!

5  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان کے ‘سرجیکل اسٹرائیکس’ کے دعوے پر سوال اٹھانے پر دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال پر سیاہی پھینک دی گئی۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق اروند کیجریوال پر سیاہی ریاست راجھستان کے شہر بیکنیر میں پھینکی گئی، جہاں وہ اپنی جماعت عام آدمی پارٹی کے ایک مقامی رہنما کے گھر پر تعزیتی اجلاس کے سلسلے میں موجود تھے۔عینی شاہدین کے مطابق منگل 4 اکتوبر کی رات تقریباً 10 بجے کے قریب وزیراعلیٰ کیجریوال مقامی رہنما شنکر سیواداس کے گھر سے نکل رہے تھے کہ ایک شخص نے کیجریوال پر ملک مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔مذکورہ شخص کی شناخت بعدازاں دنیش اوجھا کے نام سے ہوئی، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اوجھا بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) سے منسلک ایک تنظیم اکھیل بھارتیہ ودیارتھی پریشاد (اے بی وی پی) کا طالب رہنما ہے۔واقعے کے بعد اروند کیجریوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ‘خدا ان کا بھلا کرے، جنھوں نے مجھ پر سیاہی پھینکی، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں’۔اروند کیجریوال حال ہی میں اْس وقت زیر عتاب آئے جب انھوں نے فیس بک پر ریلیز کی گئی ایک ویڈیو میں ایک طرف جہاں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں ہندوستانی حکومت سے سوال کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے اطراف مبینہ ‘سرجیکل اسٹرائیکس’ کے ثبوت فراہم کرے، جس پر وزیراعلیٰ نئی دہلی کو بی جے پی کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔مذکورہ ویڈیو میں اروند کیجریوال نے پاکستان کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ جس طرح پاکستان پوری دنیا میں سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے کو ‘جھوٹا’ ثابت کرنے کے لیے ‘پروپیگنڈا’ کر رہا ہے، ایسے میں آپ کو اسلام آباد کی جانب سے ان اسٹرائیکس کے دعووں کے مسلسل انکار کا جواب دینا چاہیے۔واضح رہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا معاملہ بھارت میں بھی متنازع ہو گیا اور نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور سابق وزیر داخلہ چدم برم نے بھی سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے ثبوت مانگ لیے تاہم ابھی تک بھارت کی جانب سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے کے بعد سابق بھارتی وزیر داخلہ اور کانگریس رہنما پی چدم برم نے بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار سرجیکل اسٹرائیک پر غیر ضروری واویلا کر رہی ہے ،حکومت سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت فراہم کرے۔انہوں نے کہاکہ سرجیکل اسٹرائیکس کو بڑھا چڑھا پر پیش کیا جا رہا ہے۔پی چدم برم نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے چاہیے ۔سابق بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر بی جے پی آگ بگولہ ہو گئی ،بی جے پی کے رہنما اور بھارتی وزیر روی شنکر نے کہا کہ کجریوال اور چدم برم کو سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت کیوں چاہئیں ،کیا انہیں اپنی بھارتی فورسز کی قابلیت پر شک ہے۔انہوں نے کہا کہ سوال اٹھانے والے بھارتی فوج کی بے عزتی کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…