پاک بھارت جنگ ہو یا نہ ہو، میڈیا میں جاری ہے،بی بی سی کا تبصرہ

2  اکتوبر‬‮  2016

نئی دہلی (این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے پاک بھارت کشیدہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہونہ ہومگر یہ جنگ میڈیا پرجاری ہے ، دلچسپ پہلو یہ ہے کہ انڈیا اور پاکستان دونوں کی افواج کے ابتدائی بیانات کے بعد ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا پتہ چلتا ہو،برطانوی نشریاتی ادارے بی بی نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ مبینہ آپریشن کے بعد بھارت کی وزارت دفا ع کی طرف سے کی گئی واحد پریس کانفرنس میں ڈی جی ایم او نے یہ بتایا کہ اس کاروائی کے بارے میں ان کے پاکستانی ہم منصب کو اطلاع دے دی گئی تھی،بھارت میں کنٹرول لائن کے پار شدت پسندوں کے لانچنگ پیڈ پر جمعرات کے مبینہ سرجیکل آپریشن کے بعد انڈین میڈیا میں اس آپریشن کے بارے میں طرح طرح کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔بعض اخبارات اور چینلوں نے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں سپیشل فورس کے کتنے کمانڈو شامل تھے۔ وہ کنٹرول لائن کے اس پار کتنے کلو میٹر تک اندر گئے۔ کس طرح اور کب اس کی منصوبہ بندی کی گئی۔ الگ الگ چینلوں اور اخباروں میں الگ الگ قسم کے حقائق اور واقعات بیان کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دلچسپ پہلو یہ ہے کہ انڈیا اور پاکستان دونوں کی افواج کے ابتدائی بیانات کے بعد ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا پتہ چلتا ہو۔بی بی سی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر اس وقت سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ لیکن ابھی تک فوج کی کوئی غیر معمولی نقل و حرکت محسوس نہیں کی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کی سیاسی اور عسکری قیادت نے ابھی تک بہت حد تک پختگی اور ذمے داری کا ثبوت دیا ہے، حکومتیں خاموش ہیں لیکن میڈیا نے ایک متبادل جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…