امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا اقدام، صدارتی امیدوار صدارت کیلئے نا اہل قرار

30  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی چونتیس سالہ تاریخ میں پہلی بار صدارتی امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا۔امریکی اخبار ’’یو ایس ٹوڈے‘‘ نے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی حرکتوں کی وجہ سے غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے نااہل قرار دیا۔ اخبار کے ادارتی بورڈ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کونااہل قرار دیتے ہوئے اپنے اداریئے میں یہ وضاحت بھی کی ہے اسکا مقصد ہیلری کلنٹن کی حمایت ہر گز نہیں۔چونتیس سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ’’یو ایس ٹوڈے ‘‘ نے کسی صدارتی امیدوار کے بارے میں رائے کا یوں کھل کر اظہار کیا ہے۔اخبار اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ ادارتی بورڈ نے اہم معاملات میں رائے کا اظہار کیا ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ ہرصدارتی انتخابی دوڑ ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے،ہم ہر 4 سال بعد اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہیں ،اس سال دو الگ نظریات رکھنے والی بڑی جماعتوں کے درمیان مقابلہ نہیں ہے ،اس سال ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ہیں ، جنہیں اخبار کا ادارتی بورڈ متفقہ طور پر صدارت کے لئے نااہل قرار دیتا ہے۔پندرہ ماہ قبل صدارتی امیدوار کے اعلان سے لے کر پہلے صدارتی مباحثے تک ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ مضبوط مزاج کے مالک نہیں ہیں ،ان میں تحمل،معلومات اور دیانت داری کی کمی ہے جو خصوصیات امریکی صدر میں ہونا ضروری ہیں۔اخبار لکھتا ہے کہ ٹرمپ کمانڈر ان چیف کے عہدے کے قابل نہیں ،وہ گمراہ ،خارجہ پالیسی سے نابلد، متعصب، لاپروا، بدمزاج ، جھوٹے اور شاہانہ معیار زندگی گذارنے والے شخص ہیں،یہ ان کی بے حسی ہے یا جہالت ،ٹرمپ نے اس بنیادی عہد کی خلاف ورزی کی جو دوسری جنگ عظیم کے اختتام تک تمام امریکی صدور نے کئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…