امریکی صدارتی انتخابات، ہیلری نے پہلے مرحلے میں ہی ٹرمپ کو بڑی شکست دے ڈالی

27  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدارتی انتخابات  کے سلسلے میں امریکی صدارتی امیدواران کے مابین ہونے والے صدارتی مباحثے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور مبصرین کے مطابق یہی مباحثے صدر کے انتخاب میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہونے والا پہلا صدارتی مباحثہ ہیلری کلنٹن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔ امریکی ٹی وی پرجاری ہونے والے نتائج کے مطابق ہیلری نے 62 فیصد ووٹس اپنے حق میں حاصل کرکے اپنے حریف کو چاروں شانے چت کر دیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ ان کےمقابلے میں صرف 27 فیصد ووٹرز کا  اعتماد حاصل کر سکے۔

مباحثے میں 15 -15 منٹ کے 6 سیگمینٹ رکھے گئے تھے ، ہر ا میدوار کو 2 منٹ ملے ،جس میں اسے اپنا جواب یا ردعمل دینا تھا ، ٹرمپ نے بتایا کہ جب سے اوباما اقتدار میں آئے ہیں ،4 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اس لیے ہم کو پولیس اور کمیونٹی میں تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ موجودہ پالیسیوں سے افریقی امریکی اور ہسپانوی افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔جس کے جواب میں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دوبدو مباحثے میں ہیلری نے بتایا کہ ہم نے 30 فیصد امریکی برآمدات میں اضا فہ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں نوکریاں ختم ہو تی جا رہی ہیں ،تجارتی اور سیاسی معاہدوں کو دوبارہ دیکھنا ہو گا۔

ہیلری نےکہا کہ غریبوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے امیروں پر ٹیکس لگا نا ہوگا ،ٹرمپ کے منصوبے غیر مساوی اور امیروں کے لیے ہیں،میرے والد چھوٹے تاجر تھے ،جنھوں نے نچلی سطح سے محنت کی ،میرا تجربہ ٹرمپ سے مختلف ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا میں نوکریاں ختم ہو تی جا رہی ہیں ،تجارتی اور سیاسی معاہدوں کو دوبارہ دیکھنا ہو گا میرے والد سے مجھے اتنا کچھ نہیں ملا جتنا سمجھا جا تا ہے ۔ میں خود سے محنت کر کے آگے بڑھا ہوں ۔ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ آپ اپنی دنیا میں رہے ہیں ،نافٹاا چھی ڈیل تھی ہمیں 30 سال تو نہیں ملے مگر ہم نے خا صا کام کیا ہم نے 30 فیصد امریکی برآمدات میں اضا فہ کیا ، ہم کو توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی ۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور دیگر ملکوں کے ساتھ تجارتی معاہدہ پر نظر ثانی کر نا ہو گی،وہ ہمارے ساتھ اچھا نہیں کررہے ۔ صرف ٹیکس لگا کر ہیلری کوئی بڑا کا رنامہ نہیں کرسکتیں ۔

ہیلری نے بتایا کہ 8 سال پہلے بد ترین مالی بحران ہوا ،وال اسٹریٹ کو مراعات دیں مگر وہاں مسائل دیکھے ،اس بحران سے 9 ملین افراد کی نوکریاں چلی گئیں ،اب 8 سال بعد معیشت بہتر ہو ئی ہے ، نسلی امتیار بہت بڑا چیلنج ہے اور اسکولوں اور دفاتر میں یہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ توانائی کے بہتر استعمال پر یقین رکھنے والا شخص ہوں ہمیں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔30 سال تک ان معاملات پر ڈیمو کریٹ کچھ نہیں کر پائے اب سب کیسے بدل جائے گا ؟ یہ سب جھوٹ ہے۔ہیلری نے کہا کہ اس ضمن میں کئی اقدامات کرنے ہوں گے ،عام افرادکے ہاتھوں میں اسلحہ آنا خطرناک ہے۔اقلیتوں اور کمیونیٹیز میں خلاء دور کر نا ہوگا ۔ ہمیں کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور گن کلچر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…