پاکستان اپنے ملک میں دہشتگردی کرنے والے گروپوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو بھی نشانہ بناسکتا ہے۔۔۔۔ امریکہ کے اعلان سے ہمسایہ ممالک میں کھلبلی

27  ستمبر‬‮  2016

 

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) امریکا نے کہا ہے کہ کشیدگی کم کر کے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں۔پاکستان کی توجہ انسداددہشت گردی صلاحیتیں بڑھانے پرموکوزہے تاہم پاکستان تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔ پاکستا ن ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کے ہمسایہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مارک ٹونرنے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے آگاہ ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر کارروائیاں کررہاہے اور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے۔ ماارک ٹونر نے بتایاکہ پاک روس یا امریکا بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یاکسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں ہیں۔

ہم بھارت کےساتھ قریبی تعلقات کو آگے بڑھا رہے ہیں اور یہ تعلقات دوطرفہ اورکثیرجہتی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کو تناؤ کے خاتمے کیلئے براہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا امریکا کی توجہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…