کیا بھارت پاکستان پر اسٹرٹیجک اٹیک کر سکتا ہے؟انڈیافضائیہ کے اعلی افسرنے سچ بول کرمودی سرکاری کی ہوانکال دی

22  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے ونگ کمانڈر پرافول بخشی نےایک بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران
تسلیم کرلیاہے کہ بھارتی فضائیہ کی پوزیشن انتہائی گھمبیرہے اورہم اس وقت پاکستان پرحملہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔جب چینل کے اینکرپرسن نے جب سوال کیا کہ کیا بھارت پاکستان پر اسٹرٹیجک اٹیک کر سکتا ہے؟ اور اگر کرتا ہے تو وہ کتنی دیر تک سٹین کر سکتا ہے؟ اس کے جواب میں ونگ کمانڈر، پرا فول بخشی نے کہا کہ یہ تو اب بہانے ڈھونڈنے والی بات ہے اور یہ بات سچ ہے پہلی مرتبہ کسی نے سچ بات کی ہے۔ وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل بھنوا نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ہماری پوزیشن اتنی گھمبیر ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ فرنٹ وار کر ہی نہیں سکتے ۔ وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل بھنوا نے کہاکہ ہمارے ایئر کرافٹ 44 سے کم ہو کر 33 رہ گئے ہیں اور مزید کم ہونے والے ہیں۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ 45 اور لے لیں گے کہ حکومت نے 42 کا وعدہ کیا ہے جبکہ ابھی یہ 35 ہیں گیپ اتنا زیادہ ہے کہ پُر نہیں ہو سکتا۔ آپ چائنہ پاکستان کی بات کرتے ہیں چین اپنا 75 سے 80 فیصد سازو سامان خود بناتا ہے۔ ہم سارا خریدتے ہیں آپ کب تک اور کیا کیا خریدتے رہیں گے اور کتنا خریدیں گے۔ پاکستان اور چین مل کر بنا رہے ہیں۔ ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیںاورپاکستانی طیاروں کی پائیداری اورنشانہ بنانے کی صلاحیت دنیاکے بڑے بڑے ممالک کے برابرہے جبکہ ہمارے پاس اس قسم کے طیارے نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہماری فضائیہ پاکستان کی فضائیہ کامقابلہ کرنے کی صورت میں نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…