مودی کی پاکستان توڑنے کی سازش ‘بھارتی اخبار نے بھانڈہ پھوڑ دیا

26  اگست‬‮  2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی یوم آزادی کے موقع پر کی گئی تقریر میں بلوچستان کے حوالے سے کی جانے والی زہر افشانی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق انتہائی اہم سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر سے متعلق اگست کے اوائل میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی تقریر کے مندرجات کو حتمی شکل دینا تھا۔ اجلاس کے دوران سینئر ترین بیوروکریٹس نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کریں اور پاکستان کو واضح پیغام دیں۔حکام کے مطابق بعض بیوروکریٹس نے مشورہ دیا کہ بلوچستان کی صورتحال پر بات کرنے کے لئے یوم آزادی کا دن بہترین پلیٹ فارم نہیں جب کہ وزیردفاع منوہر پاریکر نے بیوروکریٹس کے اس مشورے کی مخالفت کی کہ وزیراعظم اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کریں تاہم وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس مشورے کی حامی بھری اور کہا کہ ہمیں پاکستان کو خاموش کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر نریندر مودی نے مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران زہرافشائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت بلوچستان میں آزادی کے حامیوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو مالی، سیاسی اور اخلاقی مدد فراہم کرسکتا ہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…