جرمنی اورامریکہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائشیں ،شرکت کیلئے درخواستیں طلب

25  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے فرینکفرٹ جرمنی میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ آئی ایس ایچ فرینکفرٹ ‘‘ میں شرکت کیلئے 7 ستمبر 2016 ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں سینٹری، سرامکس، پائیپس، فٹنگز، بوائلر، بلڈنگز، انرجی، ائیر کنڈیشنگ، سولر انرجی اور فرنیچر سمیت دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کی ذریعے اپنی مصنوعات کی نمایش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 14 مارچ 2017 ء کو ہو گا جو پانچ روز جاری رہنے کے بعد 18 مارچ 2017 ء کو اختتام پذیر ہوگا، اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ ڈوموٹیکس‘‘ میں شرکت کیلئے 7 ستمبر 2016 ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں کارپٹس، رگز، ٹیکسٹائل، فلور کورنگ، ووڈ فلورنگ اور دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی عالمی خریداروں کے سامنے نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے کا آغاز 14 جنوری 2017 ء کو ہو گا جو چار روز تک جاری رہنے کے بعد 17 جنوری 2017 ء کو اختتام پذیر ہو گا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق نمائش آئندہ سال2سے 4 جون تک منعقد ہوگی۔ نمائش میں شرکت کیلئے 8ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…