بھارت کا اصلی چہرہ سامنے آگیا, پاکستان کے دوست ملک کے صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

24  جولائی  2016

نئی دہلی/ بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے تین صحافیوں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا اور ان کے ویزے کی تجدید سے انکار کردیا۔بھارتی اخبار کے مطابق جن تین صحافیوں کو 31 جولائی تک بھارت سے نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے ان میں شنہوا کے نئی دہلی اور ممبئی کے بیورو چیفس وو شیانگ اور لو تانگ بھی شامل ہیں جبکہ تیسرا صحافی شنہوا کے لیے رپورٹنگ کرتا ہے اور وہ ممبئی میں موجود ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان تینوں صحافیوں کو ملک سے نکالنے کے حوالے سے حکومت نے کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر یہ صحافی ماورائے صحافت سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی ایجنسیوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تین صحافیوں کو نکالنے کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت میں شنہوا کے صحافیوں کا خیر مقدم نہیں کیا جائے گا، نیوز ایجنسی ان تین صحافیوں کی جگہ دوسرے جرنلسٹس کوبھارت بھیج سکتی ہے، ایسا نہیں ہے کہ شنہوا کو بھارت میں اپنا نیوز آپریشن بند کرنا ہوگا۔اخبار کے مطابق اس حوالے سے شنہوا سے رابطہ کرکے موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔ تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین بھی بدلے کے طور پر ہندوستانی صحافیوں کو ملک بدر کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…