’’معاملہ سنگین ہو گیا ‘‘ پاکستان مشکل میں پڑ گیا, ترکی نے بڑا مطالبہ کر دیا

23  جولائی  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گولن کے تحت چلائے جانے والے اداروں کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے ترک حکومت پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے ترکی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان امریکا میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے والے ترک فتح اللہ گولن کے چلائے جانے والے تمام اداروں کو بند کرے گا۔ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے فتح گولن کا ہاتھ قرار دیا جارہا ہے ۔ ترکی سفیر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تمام دوست ممالک سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے ملک میں فتح اللہ گولن کے تمام اداروں کو بند کر دے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ فوجی بغاوت کے پیچھے گولن کا ہاتھ تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گولن کے 21اسکولز ، ایک رومی فورم اور ایک ایک انٹیلیکچوئل اینڈ انٹر کلچرل ڈائیلاگ پلیٹ فارم چلایا جارہا ہے جبکہ وہ کئی کاروبار میں بھی شراکت دار ہیں۔گولن تنظیم کا کاروبار پاکستان میں عشروں سے چل رہا ہے ۔ ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان حکام کے ساتھ اچھے روابط ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں ہمارے اچھے تعلقات استوار ہیں ، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے گولن سے وابستہ اداروں کے خلاف انتظامی کارروائی کیلئے آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…