امریکا میں تاریخ رقم

8  جون‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکہ کی تاریخ میں خواتین کے ایک تاریخی لمحے تک پہنچنے کے لیے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔نیوجرسی میں فتح کے ساتھ انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے،اسی طرح سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کوڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعدادحاصل ہونے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی،سابق امریکی وزیرِ خارجہ برنی سینڈرز سے 30 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انھیں 291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت بھی حاصل ہے۔امریکہ کی 240سالہ تاریخ میں ہلیری کلنٹن امریکہ کی اہم سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے امریکہ کی تاریخ میں خواتین کے ایک تاریخی لمحے تک پہنچنے کے لیے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔نیوجرسی میں فتح کے ساتھ انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے،نیو یارک میں اپنے خوشی مناتے ہوئے حامیوں سے انھوں نے کہاکہ آپ کا شکریہ، ہم ایک سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی اہم پارٹی کی جانب سے کوئی خاتون امیدوار ہوگی،امریکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد تک پہنچنے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی ۔ہلیری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 2,383 ہو گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی ممکنہ نامزدگی حاصل کر سکتی ہیں۔سابق امریکی وزیرِ خارجہ برنی سینڈرز سے 30 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انھیں 291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ہلیری کلنٹن امریکہ کی اہم سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔ہلیری کلنٹن نے پورٹو ریکو میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد پارٹی کے اندرونی ذرائع جنھیں سپر ڈیلیگیٹس کہا جاتا ہے کی آخری لمحات میں حمایت حاصل کی۔کیلیفورنیا میں بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ہم ایک تاریخی اور بے مثال لمحے کے دہانے پر ہیں لیکن ہمیں ابھی اور کام کرنا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس چھ انتخابات ہیں اور ہم خاص طور پر کیلیفورنیا کے لیے ایک ایک ووٹ کے لیے جان لڑا دیں گے ۔واضح رہے کہ امریکی ووٹرز منگل کو چھ امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، موٹانا، نیو میکسیکو، شمالی ڈیکوٹا، جنوبی ڈیکوٹا اور نیو جرسی میں ووٹ ڈالیں گے۔ادھربرنی سینڈرز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ سپر ڈیلیگیٹس جنھوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے کی حمایت واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔برنی سینڈرز کے ترجمان مائیکل بریگز نے کہا کہ سپر ڈیلیگیٹس کے ووٹ سے قبل ڈیموکریٹک مقابلے کو ختم کہہ دینا جلد بازی ہے۔انھوں نے کہا کہ کنوینشن تک ہمارا یہ کام ہے کہ ہم سپر ڈیلیگیٹس کو یہ باور کرائیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے برنی بہت زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…