سابق امریکی باکسر کمبو سلائس دوران علاج چل بسے

8  جون‬‮  2016

فلوریڈا(این این آئی)سابق امریکی باکسر کمبو سلائس فلوریڈا کے ایک اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔42 سالہ امریکی باکسر کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر فلوریڈا کے ہسپتال لایا جہاں دوران علاج وہ چل بسے ٗ پولیس نے ان کی پراسرار موت کے حوالے سے تفتیش شروع کردی جس کے لئے ابتدائی طورپران کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی گئی۔دوسری جانب کمبو سلائس کے آرگنائرز ‘‘امریکن ٹاپ ٹیم’’ نے تصدیق کی کہ اے ٹی ٹی فیملی کا ایک عظیم باکسراب اس دنیا میں نہیں رہا جس پر آرگنائزنگ گروپ گہرے صدمے میں ہے۔ کمبو سلائس آخری مرتبہ بلاٹر ایم ایم اے فائٹنگ کمپنی کے ساتھ وابستہ تھے جس کے پلیٹ فارم سے انہوں نے 19 فروری کو باکسر ڈاڈا 5000 کو شکست دی تاہم ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پران کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی تھی تاہم آئندہ ماہ لندن میں ان کی فائٹ شیڈول تھی اورہسپتال میں داخل ہونے سے ایک ہفتے قبل انہیں لندن میں منعقدہ فائٹ کے حوالے سے انہیں اپنے کچھ دوستوں سے ملاقات بھی کرنا تھی۔ایم ایم اے فائٹنگ کمپنی نے بھی کمبو کی اچانک موت پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ باکسنگ سے ہٹ کر کمبو ایک دوستانہ شخصیت کے مالک تھے جن کی غیرموجودگی کمپنی کے لئے گہرے صدمے کا باعث بنی ہے، ہماری دعائیں ان کے خاندان ، دوستوں اور شائقین کے ساتھ ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…