دِل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے،بھارت کو بدترین جھٹکا،مودی ششدر

8  جون‬‮  2016

واشنگٹن(این این آئی) غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ٗنیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کو شامل کئے جانے پر کوئی خاطرخواہ پیش رفت نہ ہوسکی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران معیشت اور تجارت سمیت سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ امریکا اور بھارت کے دفاعی تعلقات استحکام کی ضمانت ہوسکتے ہیں جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشت گردوں کی معلومات اور ملٹری لاجسٹک کے تبادلے کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کرنے پر زور دیا جس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر سپلائر ممالک کو اعتراف کرنا چاہیئے کہ بھارت ان ممالک میں شامل ہے جو حساس نوعیت کے نیوکلئیر مٹیریل کی تجارت کرنے کا اہل ہے جب کہ بھارت کو نیوکلئیر سپلائر گروپ کا حصہ بنانے کے لئے مزید بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گزشتہ 2 سال میں یہ چوتھا دورہ امریکا ہے جبکہ وہ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور کانگریس سے خطاب کرنے والے وہ پانچویں بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…