مسلمانوں کو بھارت سے نکالنے کے اعلان نے کھلبلی مچادی

8  جون‬‮  2016

نئی دہلی(این این آئی)مسلمانوں کو بھارت سے نکالنے کے اعلان نے کھلبلی مچادی،بھارت میں اپنے متنازع بیانات کے حوالے سے مشہورمعروف ہندو رہنما سادھوی پراچی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو انڈیا سے نکالنے کا وقت آ گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انھوں نے کہا کہ ملک کو کانگریس سے پاک کرنے کا مشن مکمل ہو چکا ہے اور اب مسلمانوں سے بھی پاک کرنے کا وقت آ گیا ہے،تاہم وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے سادھوی کے اس بیان پر کہا کہ تنظیم نہیں چاہتی کہ مسلمانوں کو انڈیا سے نکال دیا جائے۔تنظیم کے جنرل سیکریٹری سریندر جین نے کہاکہ وہ الیکشن لڑ چکی ہیں۔ ہمارے آئین میں لکھا ہے کہ ہمارا کوئی بھی عہدیدار الیکشن نہیں لڑ سکتا۔وی ایچ پی رہنما نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مسلمانوں کو انڈیا سے نکال دیا جائے اور یہ ممکن بھی نہیں ہے۔ہمارا یہ موقف ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے سب کے لیے ہے۔ مسلمان پہلے یہاں تاجر کے طور پر آئے تھے۔ ہم نے ہی انھیں پہلی مسجد بنا کر دی تھی۔ ہمارا ملک کے مسلمانوں سے جھگڑا نہیں ہے۔ ہمارا جھگڑا ان لوگوں کی ذہنیت سے ہے جو کوئی بھی بات ہو تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں، یا پاکستان کا پرچم لہرائیں، ہمارا جھگڑا اس ذہنیت سے ہے، افراد سے نہیں۔ادھر بی جے پی نے بھی سادھوی کے اس بیان سے گریز کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی کے سربراہ امت شاہ نے کہا کہ پارٹی سادھوی پراچی کے متنازع بیانات کی حمایت نہیں کرتی، پارٹی کا واحد ایجنڈا ترقی ہے۔سادھوی پراچی کے اس متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔سادھوی پراچی کے اعلان کے بعد بھارتی مسلمانوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اس امکان کااظہار کیاجارہاہے کہ بھارت میں ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ہندو انتہاپسند کارروائیاں کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…