صدر منتخب ہوگیا تو ایران کے ساتھ تباہ کن جوہری معاہدہ ختم کردوں گا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

22  مارچ‬‮  2016

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریپبلک صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برسراقتدار آنے کی صورت میں وہ ایران کے ساتھ تباہ کن جوہری معاہدے کو ختم جبکہ اقوام متحدہ کے نافذ کردہ کسی بھی مشرق وسطی امن معاہدے کو ویٹو کردیں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ نے کہ اکہ میری ترجیحات میں ایران کے ساھ تباہ کن جوہری معاہدے کا خاتمہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے اس معاہدے کا جائزہ لے رہا ہوں اور اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ یہ معاہدہ امریکہ‘ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کیلئے المناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مسائل بہت سی بنیادی سطح کے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اتحادی ملک کو ایک سو پچاس ملین ڈالر دیئے اور بدلے میں ہمیں کچھ بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہم سب کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ موجود بھی رہے گا تاہم اگر میں صدر منتخب ہوگیا تو اس مسئلے سے بخوبی نمٹ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے بیج بھررکھے ہیں جن کا خاتمہ ضروری ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…