9/11امریکی صدر پہلے سے جانتے تھے کہ حملہ ہونے والا ہے، اہم انکشاف سامنے آ گیا

17  فروری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائن الیون کا واقعہ کسے یاد نہیں ہوگا۔معروف امریکی ٹاور پر ٹکرانے والے جہاز ہر کسی کے ذہن پر طویل عرصے تک نقش رہے۔جس کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ۔مگر حال ہی میں ہوئے انکشاف کیمطابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو اس حادثے کے بارے پہلے سے معلوم تھا۔
معروف امریکی فلمساز مائیکل مور نے ایک میمو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ امریکی حکومت کو نائن الیون واقعہ سے متعلق پیشگی علم تھا۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مائیکل مور نے بدھ کو میمو کی ایک تصویر سماجی راوبط کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر جاری کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کو ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر حملے کا 5ہفتے قبل ہی علم ہوچکا تھا لیکن انہوں نے نظر انداز کردیا۔میمو کے مطابق نائن الیون کے مرکزی کردار اسامہ بن امریکہ پر حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔یہ دستاویز اس بات کی ثبوت تھی کہ اسامہ بن لادن ٹاورز کو نشانہ بنانے والے ہیں۔مائیکل مور کے مطابق صدر بش نے حملے سے متعلق دستاویز کو دیکھنے کے بعد انہیں روکنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔دستاویز کے مطابق 1998ء میں افغانستان میں القاعدہ کے ٹھکانے پر امریکی میزائل حملے کے بعد اسامہ نے اپنے حواریوں سے کہاکہ وہ واشنگٹن کیخلاف جوابی کارروائی کا خواہشمند ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…