امریکی فضائیہ روسی سرحد کے قریب مشقیں کریں گی

17  فروری‬‮  2016

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فضائیہ مئی 2016 میں 6 ایف۔15 جنگی طیاروں کو فن لینڈ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لئے بھیجے گی۔امریکی ٹی وی چینل سی این این نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مشقیں امریکا کی تجویز پر کی جائیں گی۔ اس سے پہلے بھی امریکا اور فن لینڈ نے کئی بار مشترکہ مشقیں کی تھیں لیکن پہلے ان میں ایف۔15 جنگی طیارے شامل نہیں تھے۔امریکی جنگی طیارے فضائی اڈے کواپیو پر تعینات ہوں گے جو روسی سرحد سے محض 160 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔واضح رہے کہ فن لینڈ نیٹو میں شامل نہیں ہے۔ روس کے ساتھ اس کی سرحد کی لمبائی 13 سو کلومیٹر ہے۔اس سے پہلے پینٹاگون نے “روسی جارحیت” کے خطرے کے پیش نظر یورپی اتحادیوں کی حمایت کے لئے مختص کی جانے والی رقم چار گنا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…