سعودی عرب میں کریک ڈاﺅن،درجنوں گرفتار

12  جنوری‬‮  2016

ریاض( این این آئی)سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپوںکے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 36سعودی باشندوں سمیت49 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد نے کسی قسم کے مزاحمت کے بغیر خود کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ان میں 36 سعودی ،6 شامی ،4 یمنی ،ایک سوڈانی اور ایک فلپائنی شامل ہے۔ یہ گرفتاریاں گذشتہ 10روز کے دوران کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ستمبر 2015ء میں دارالحکومت ریاض اور دمام میں بیک وقت چار مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کا ایک سیل پکڑنے کا اعلان کیا تھا۔یہ سیل اگست میں ابھا شہر میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار سے وابستہ تھا۔ریاض میں کارروائی کے دوران سعودی فورسز نے ایک مطلوب شخص فیصل حامد الغامدی کو بھی گرفتار کیا تھا جس نے اپنے والد کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ستمبر میں ایک اور چھاپہ مار کارروائی کے دوران جھڑپ میں ایک مشتبہ جنگجو عقیل عمیش المطائری ہلاک ہوگیا تھا۔سعودی عرب میں گذشتہ سات سال کے دوران دہشت گردی کے الزامات کے تحت 4777 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…