پاکستانی اداروں کی بے حسی، جاپانی دوست ناراض

28  اکتوبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوزڈیسک).پاکستانی اداروں کی بے حسی نے جاپانی دوستوں کو ناراض کردیا، جاپان کے عطیہ کردہ فضائی آلودگی جانچنے کے آلات گرد آلود ہوگئے۔ جاپانی کمپنی نے 2007 میں فضائی آلودگی جانچنے والی لیبارٹریاں پاکستان کو دی تھیں، 8 سال میں ان لیبارٹریوں کے آلات سے کوئی کام ہی نہیں لیا گیا، جاپانی کمپنی جائیکا نے پاکستان میں نئے پراجیکٹ کا سلسلہ روک دیا۔ جاپان کے عطیہ کردہ فضائی آلودگی جانچنے والے آلات پاکستان میں خود گرد آلودہوگئے۔ 11 ملین ڈالر کا ٹیکا لگنے کے بعد، جائیکا نے پاکستان میں ماحولیات کے شعبے سے ہاتھ اٹھالیا۔ جائیکا حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ نئی پالیسی کے مطابق پاکستان میں ماحولیات کے شعبے میں مزید نئے پراجیکٹس شروع نہیں کیے جارہے۔جائیکا نے 2007 میں فضائی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیاں جانچنے والی لیبارٹریاں پاکستان کو دیں، لیکن 2010 میں اٹھارویں ترمیم آنے کے بعد ماحولیات کا شعبہ صوبوں کے پاس آیا اور لیبارٹریوں کو چلانا سفید ہاتھی پالنے کے مترادف ہوگیا۔2012 تک پروجیکٹ کو جائیکا نے خود ہی چلالیا لیکن گزشتہ 3 سال سے مہنگے ترین آلات گرد چاٹ رہے ہیں۔ حکومتی بے حسی، عالمی اداروں کے اعتماد میں مسلسل کمی کا باعث بن رہی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…