شام پر حملے،پیوٹن کو روس میں بڑا جھٹکا لگ گیا

18  اکتوبر‬‮  2015

ماسکو(نیوزڈیسک)شام پر حملے،پیوٹن کو روس میں بڑا جھٹکا لگ گیا،شدید احتجاجی مظاہرے شروع،روس کے صدر مقام ماسکو میں ہفتے کے روز سیکڑوں افراد نے شام میں حکومت کی فوجی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس دوران صدر ولادی میر پوتن کوقاتل قرار دینے والی ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق ماسکو میں ایک چھوٹے پارک میں کم سے کم 200 افراد جمع ہوئے جنہوں نے اپنی حکومت کی شام میں مداخلت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں بیشتر ماسکو کے مقامی شہری تھے۔ انہوں نے شام میں روسی فوج کے فضائی حملوں کی مذمت پر مبنی کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کو چاروں اطراف سے پولیس نے گھیرے میں لے رکھا تھا۔مظاہرے کی کال اپوزیشن کی سیاسی جماعت سولیدارنوست کی جانب سے کی گئی تھی مگر مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں اٹھائے کتبوں پر سیاسی نعروں کے بجائے پرامن نوعیت کے نعرے تحریر کرا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرے کے دوران پوتن قاتل ہے کے نعرے پرمبنی پورٹریٹ لہرانے والی ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے سے قبل پارک کی طرف جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی تھی۔ پولیس کو دیکھتے ہی مظاہرین زیادہ پرجوش ہوگئے اور انہوں نے حکومت کی روس میں مداخلت اور کرپشن کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ “امن کے نام پر بمباری کرنے والوں کو جہنم میں جانا چاہیے۔مظاہرے میں شریک 42 سالہ سفیٹلانا کافییٹز نے کہا کہ ہم جنگوں کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ ہمارے اپنے مسائل ہیں جن کے حل کی فوری ضرورت ہے۔ ہم معاشی اور سیاسی بحرانوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کا ہزاروں میل دور کسی ملک میں فوج کشی کا اقدام کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہوسکتا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…