حجاج کرام کی خدمت ہمارے لیے باعث شرف ہے: خادم الحرمین

20  ستمبر‬‮  2015

رےاض( آن لائن )سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج ڈاکٹر بندر بن محمد حجار نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہسلمان بن عبدالعزیز نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو سعودی قوم اور پوری قیادت کے لیے باعث شرف قرار دیا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ حکومتی محکموں کو حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت اور آرام وراحت پہنچانے کی ہدایت کرتے ئے عازمین حج کے لیے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر حج نے ہفتے کے روز ریاض میں پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ حجاج کرام کی خدمت ہمارا فرض ہی نہیں بلکہ یہ عظیم الشان فریضہ ہماری پوری قوم اور قیادت کے لیے باعث شرف بھی ہے۔ حجاج کرام کو آرام وسکون مہیا کرنے اور ان کی ہر چھوٹی بڑی ضرورت کا خیال رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ڈاکٹر حجار کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے #مکہ مکرمہ، مقامات مقدسہ، اور #مدینہ منورہ میں جتنے بھی ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبے شروع کیے ہیں ان کا مقصد بھی اللہ کے گھر آنے والے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم حجاج کرام کی خدمت کے تمام منصوبوں کو بروقت اور احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ہمیں وصیت کی ہے کہ حجاج کرام کی خدمت کو اپنے لیے باعث شرف سمجھ کر ان کی مدد اور خدمت میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ حجاج کرام کی خدمت پر مامور ہر شخص اسے نہ صرف اپنی پیشہ وارانہ ڈیوٹی سمجھتا ہے بلکہ حجاج کی خدمت کو دینی اور انسانی فریضہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ اسے اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتا ہے۔سعودی وزیر حج کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی ہنگامی بنیادوں پر کی جانے والی خدمت ماہ محرم الحرام کے وسط تک جاری رہتی ہے جب تک کہ آخری حاجی اپنے ملک واپس نہیں ہوجاتا۔ حجاج کرام کی سہولت کے لیے وزارت حج اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مکمل تعاون اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ سرکاری محکموں کے علاوہ جدہ، مدینہ منورہ اور دوسرے شہرعوں میں موجود حج ٹور آپریٹر کے درمیان بھی مکمل رابطہ رہتا ہے اور حجاج کرام کی بہ حفاظت واپسی تک حکومت اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہتی ہے۔ڈاکٹر بندر الحجارنے کہا کہ سعودی حکومت نے #یمن کے حجاج کرام کے لیے خصوصی سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یمن سے عازمین حج جن مشکلات سے گزر کر حجاز مقدس پہنچ رہے ہیں۔ اس پر سعودی حکومت بھی ان کا خیر مقدم کرتی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…