برطانوی شہریوں کی اکثریت یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ہے، سروے

7  ستمبر‬‮  2015

لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں ہونےو الے ایک تازہ ترین سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانوی عوام کی اکثریت اب بھی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں ہے اور اگر جلد کوئی ریفرنڈم ہوا تو برطانیہ یورپی یونین سے باہر آجائے گا۔برطانیہ میں ہونے والے آن لائن سروے کے نتائج میں انکشاف ہوا کہ برطانوی عوام کی اکثریت اپنے ملک کو یورپی یونین میں نہیں رکھنا چاہتی اور اس ضمن میں جلد ہی برطانیہ میں ایک ریفرنڈم بل پیش کیا جائے گا۔ برطانیہ میں عوامی رائے معلوم کرنے والے ایک ادارے اسٹارویشن کے مطابق51 فیصد برطانوی شہری یورپی یونین کو چھوڑنا چاہتے ہیں جبکہ49 فیصد اس اتحاد سے وابستگی کے خواہشمند ہیں جبکہ بعض افراد نے رائے شماری میں کوئی آپشن قبول نہیں کیا۔ یہ پول برطانوی عوام کی رائے میں واضح تبدیلی ظاہر کرتا ہے کیونکہ اس سے قبل عوام کی اکثریت یورپی یونین کے ساتھ رہنا چاہتی تھی۔ رائے شماری کرنے والے ادارے کے مطابق بڑے پیمانے پر تارکینِ وطن کی آمد رائے عامہ میں تبدیلی کی وجہ بنی ہے۔یورپی یونین سے جڑے رہنے کے حامی 49 فیصد میں سے 22 فیصد افراد ایسے بھی ہیں جنہوں نے کہا کہ اگر یورپ میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو بحران مزید گہرا ہوا تو وہ بھی یونین سے علیحدگی کو ترجیح دینگے۔اس سے قبل برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے وعدہ کیا تھا کہ وہ یورپی یونین میں رہنے یا علیحدگی کے معاملے پر2017 میں ایک ریفرنڈم کرائیں گے



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…