.دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

19  جولائی  2015

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں، 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔کشمیر پر بھارتی قبضے کو 68 برس گزرگئے لیکن آج بھی وہاں کے بچے ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی اور اسی دن کی یاد میں کشمیری آج کے دن یوم الحاق پاکستان مناتے ہیں۔19 جولائی 1947 کو سری نگر میں کشمیریوں کی نمائندہ تنطیم مسلم کانفرنس کا تاریخی اجلاس چوہدری حامد اللہ خان کی صدارت میں سردار محمد ابراہیم خان کے گھر میں ہوا۔ پاکستان سے الحاق کی قرارداد خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحمان وانی نے پیش کی اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی اور اسی قرارداد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی کی کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں لیکن اکتوبر 1947 میں کشمیر پر قبضہ کرلیا اور کشمیری میں مسلمانوں کی تعداد کم کرنے کے لیے ان پر بے شمار مظالم ڈھائے لیکن کشمیری آج بھی الحاق کی خواہش سے دستبردار نہیں ہوئے اور کشمیری عوام نے عیدالفطر کے پہلے روز بھی پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے بھارت مخالف مظاہروں مٰں پاکستانی پرچم لہرائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…