سابق بھارتی فوجی بھی مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پرآگئے

15  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق بھارتی فوجیوں نے پینشن کے حوالے سے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔نئی دہلی میں اپنے مطالبات کے حق میں سینکڑوں ریٹائرڈ فوجیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ”ون رینک ون پنشن” کا قانون منظور کرے بصورت دیگروہ بھوک ہڑتال کرنے پرمجبور ہوجائیں گے۔احتجاج کی کال سابق بھارتی فوجیوں کی تنظیم انڈین ایکس سروس مین کی جانب سے دی گئی تھی، اس موقع پرانڈین ایئرفورس کے ایک سابق پائلٹ اورتنظیم کے رہنما کا کہنا تھاکہ ”ون رینک ون پنشن” کابل منظورکرنے میں تاخیر کا ذمہ دارنریندرمودی کا ایک مشیر ہے۔واضح رہے کہ بھارتی افواج کے سابق اہلکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایسے افراد جو ملازمت کے دوران ایک جیسے گریڈ اورمدت ملازمت کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں انہیں پینشن بھی ایک ہی رینک کے مطابق دی جائے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس مطالبے کوپورا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایک سال گذرجانے کے باوجود اس پرعمل نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھئے:جلد کی رنگت گہری کرنے کا شوق خاصا مہنگا پڑا

 



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…