عدالت نے سوڈانی صدر عمر البشیر کی جنوبی افریقا سے واپسی روک دی

15  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقا کی ایک عدالت نے ایک نجی تنظیم کی دائرکردہ درخواست پر فیصلہ دیا ہے کہ جب تک عالمی فوج داری عدالت کی جانب سے سوڈانی صدر عمرالبیشر کی گرفتاری سے متعلق وارنٹ پر کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آتا وہ جوہانسبرگ سے باہر نہ جائیںواضح رہے کہ حال ہی میں عالمی فوج داری عدالت نے بھی جنوبی افریقا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سوڈانی صدر کو اپنے ہاں دورے کے دوران گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں، کیونکہ ان کے خلاف دارفور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں۔یاد رہے کہ سوڈانی صدر گذشتہ روز جنوبی افریقاکے دارالحکومت جوہانسبرگ پہنچے تھے جہاں انہیں افریقی یونین کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔عالمی فوج داری عدالت کے چیف جسٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سوڈانی صدر محمد عمرالبشیر کے خلاف انسانیت کےخلاف جرائم کے الزامات کے تحت سنہ 2009ئ میں ایک مقدمے کا فیصلہ ہوچکا ہے جس کے تحت وہ عدالت کو مطلوب ہیں۔ جنوبی افریقا کی اخلاقی اور آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ صدر البشیر کی گرفتاری وارنٹ پرعمل درآمد کرنے میں عالمی عدالت سے تعاون کرے۔

مزید پڑھئے:یوگاسے جنون کی حدتک محبت ہے،ملیکہ شراوت

 



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…