ایٹمی ممالک ہتھیاروں کے ذخائر کو اپ گریڈ کررہے ہیں، انٹرنیشنل پیس ریسرچ

15  جون‬‮  2015

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک اپنے ہتھیاروں کے ذخائر کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان اپنے جوہری ہتھیاروں میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر تخفیف اسلحہ کے رحجان کے باوجود جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 2010سے 2015کے درمیان 90فیصد جوہری ہتھیار رکھنے والے امریکا اور روس نے بڑی تعداد میں نیوکلیئر وارہیڈز میں کمی کی ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں موجود 22400، وارہیڈز کم ہو کر 15850ہو گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود ان ممالک نے ’وسیع اور مہنگے طویل المدتی ماڈرنائزیشن پروگرام‘ بھی تیار کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تسلیم شدہ جوہری طاقت کے حامل دیگر 3بڑے ملکوں میں چین کے پاس 260، فرانس کے پاس 300اور برطانیہ کے پاس 215وارہیڈز ہیں۔ یہ تینوں ملک بھی جوہری ہتھیاروں کا نیا نظام ترتیب دے رہے ہیں، یا جوہری ہتھیاروں کو ترقی دے رہے ہیں۔ دیگر ایٹمی ملکوں میں بھارت کے پاس 90سے 100وارہیڈز، پاکستان کے پاس 100سے 120وارہیڈز اور اسرائیل کے پاس 80وارہیڈز ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان مسلسل اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کررہے ہیں، جبکہ اسرائیل نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے ہیں۔ شمالی کوریا کے پاس 6سے 8وارہیڈز ہوسکتے ہیں، لیکن درست تعداد بتانا مشکل ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…