بیرو ن ملک جا نے والے بنگالی اپنے ملک کی شبیہہ خراب کر رہے ہیں،بنگلہ دیشی وزیر اعظم

25  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے والے بنگلہ دیشی ملک کی شبیہہ خراب کر رہے ہیں۔انھوں نے یہ بات ڈھاکہ میں لیبر اور ایمپلائمنٹ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے والے ’بیمار ذہن‘ رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانوی تارکین وطن کے ساتھ ساتھ ان کے لیے ایسا کرنے کے انتظامات کرنے والوں کو بھی سخت سزا دی جانی چاہیے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش اور میانمار یعنی برما سے بہت سے لوگ تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور ملائیشیا جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق ہزاروں بنگلہ دیشی اور برما سے روہنجیا مسلمان سمندر میں کشتیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو کئی غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں قبروں میں سے ملی ہیں۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا کہنا ہے ’غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے والے افراد اور وہ لوگ جو لوگوں کو غیر قانونی طور پر لے کر جاتے ہیں دونوں ہی کو سزا دینی چاہیے۔‘’عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوتی ہے اور لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈالی جاتی ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے بنگلہ دیش میں کام ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر سفر اپناتے ہیں۔شیخ حسینہ نے کہا کہ مڈل مین کے خلاف اقدامات لیے جانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ لوگ بیرون ملک ’زیادہ رقم کمانے‘ کا سوچ کر جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ ’بیمار ذہن‘ کی نشانی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…