یمن: جنگ بندی کے بعد سعودی فضائیہ کے حملے، باغیوں کے بیس کو نشانہ بنایا

21  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد سے سعودی فضائیہ کے حملے جاری ہیں۔ تازہ حملوں میں باغیوں کے ملٹری بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج میں شامل لڑاکا طیاروں نے یمن کے طول و عرض میں حوثیوں کے زیر استعمال متعدد اسلحہ گوداموں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ یہ حملے صنعاءکے جنوب میں واقع اب اور صعدہ ہوائی اڈے کے قریب قائم گولا بارود ڈپووں اور انہی شہروں میں باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر کئے گئے۔ حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ اتحادی فوج نے زنجیبار کے ساحلی اور بندر گاہ شہر اور ابین گورنری میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر 4حملے کیے ہیں۔ ان میں باغیوں کے زیر کمان ایک بٹالین کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر لوادر شہر میں حوثی ملیشیا کے خلاف سرگرم عوامی مزاحمتی فورسز اور حوثیوں کے ساتھ وابستہ ری پبلیکن گارڈ فورسز کے درمیان لڑائی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…