سعو دی عرب : زیر تعمیر عمارت گرنے سے جا ں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی

28  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے علاقے القصیم میں ایک عمارت گرنے سے جا ں بحق ہو نے والے مزدور ں کی تعداد سات سے تجا وز کر گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی اور مصری مزدور شامل ہیں۔ پچاس سے زائد مزدور ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔حادثے کے فوری بعد القصیم کے نگران شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے پراجیکٹ پر تعمیر کا کام روکنے اور فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق حادثہ دارالحکومت ریاض کی قصیم یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں مزدور یونیورسٹی کے کنونشن سنٹر کی تعمیر میں مصروف تھے کہ اچانک عمارت زمین بوس ہونے سے پچاس سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سعودی ہلال احمر، ائر ایمبولینس، شہری دفاع، سیکیورٹی گشتی پارٹیاں اور دوسرے امدادی کارکن فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔سات مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق مزدوروں میں سے بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آنے والے حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ عمارت میں کام کرنے والے مزدور تعمیراتی منصوبوں کے لئے طے شدہ حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا نہیں تھے۔

مزید پڑھئے:باتھ روم کی کھدائی کر کے زندگی ہی بدل گئی
متعدد مزدوروں نے حفاظتی ہملٹ کے بجائے سروں پر روایتی رومال باندھ رکھے تھے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…