برطانوی شہزادہ ویلیم چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

2  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادہ ویلیم جاپان کے بعد چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ برطانوی شہزادہ ویلیم جاپان میں چار دن گزارنے کے بعد اب بیجنگ پہنچے ہیں۔برطانوی شہزادہ ولیم نےدورہ چین میں روایتی کورٹیارڈ گئے جسے اب عجائب گھر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ پرنس ولیم کے والد پرنس چارلس کے چائنا فاونڈیشن سے اس میوزیم کو عطیات فراہم کیے جاتے ہیں۔ چار روزہ دورے کے دوران شہزادہ ولیم چین میں تاریخی مقامات اور شنگھائی فیسٹول سمیت مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ چینی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا تیس سال میں چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم اور ان کے شوہر پرنس فلپ نے انیس سو چھیاسی میں چین کا دورہ کیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…