مصر میں کیک کی بدتعریفی پر بیوی نے شوہر قتل کر دیا

25  فروری‬‮  2015

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر میں ایک خاتون نے اپنے ہاتھ سے بنائے گئے گھریلو کیک کی بدتعریفی کرنے پر شوہر کی جان لے لی۔ جنوبی قاہرہ کے بنی سویف پولیس سینٹر کو ایک اسپتال کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایک شخص کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جسے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے میت کی شناخت مصطفیٰ جاد نامی ایک عام مزدور کے طور پر کرنے کے بعد اس کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کی بیوی ھالہ طہ کو گرفتار کر لیا۔پوچھ تاچھ کے دوران خاتون نے اعتراف کیا اس نے اپنے شوہر کے سامنے گھر میں تیارکردہ ایک دیسی کیک ‘بسبوسہ’ پیش کیا۔ تھال میں رکھے کیک کو کاٹتے ہوئے میں نے شوہر سے پوچھا کہ ”بتاﺅ کیسا بنا ہے؟“۔ اس نے تفنن طبع کے طور پر کہا کہ ’کیک ٹھیک نہیں بنا ہے‘۔ اس پر میں نے و±ہی چھری شوہر کے پیٹ میں گھونپ دی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کو بیان دیتے ہوئے ھالہ کا کہنا تھا کہ چھری سے حملہ کرتے ہوئے اسے شوہر کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ شوہر نے میرے کیک کو مزاح میں ب±را کہا جس کے جواب میں میں نے بھی مذاقاً اسے چھری گھونپ دی۔خاتون نے بتایا کہ چھری کا وار کرنے کے بعد میں ڈر گئی اور مدد کے لیے پڑوسیوں کو آواز دی۔ وہ شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال لے گئے لیکن اسپتال پہنچتے ہی وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کو خاتون کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…